وزیر آباد:عثمان مسیح اور اسکی والدہ یاسمین بی بی کو گٹر نالی کے جھگڑے میں سرعام 22 گولیاں مارنے والے ماں اور بیٹے حسن بٹ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق گجرانوالہ میں یاسمین مسیح اور اس کے بیٹے عثمان مسیح کو ان کے پڑوسیوں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ دونوں ماں بیٹے کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ انہوں نے راستے میں دم توڑ دیا تھا۔
مقتولہ کے شوہر شبیر مسیح کے مطابق ہم حسن کٹھور کے رہائشی ہیں، میری بیوی یاسمین کسی کام کے سلسلے میں گھر سے باہر گئی تو ہماری ہمسائی عطرت بی بی زوجہ شکور احمد نے میری بیوی سے لڑنا جھگڑنا شروع کردیا۔
مقتولہ کے شوہرکے مطابق اسی اثناء میں عطرت بی بی نے اپنے بیٹے حسن شکور کو بلایا اور اس کے اکسانے پر ملزم نے میری بیوی اور بیٹے پر گولیاں برسانا شروع کردیں اور اُن دونوں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔
شبیر مسیح کے مطابق کچھ دنوں قبل میری بیوی کا عطرت بی بی کے ساتھ نالی کی صفائی کے معاملے پر جھگڑا ہوا تھا، جسے اہل محلہ نے صلح صفائی کراکے ختم کرادیا تھا، تاہم اُس جھگڑے کا بدلہ اس طرح لیا گیا۔