رمضان المبارک مسلمانوں کیلئے ایک مقدس مہینہ ہے جس میں مسلمان روزہ رکھنے کے علاوہ نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں جبکہ پاکستان میں غیر مسلم برادری بھی بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے اور خیر سگالی کے طور پر مسلمانوں کے لئے افطاری کا اہتمام کرتی ہے۔
پاکستانی مسیحی اور ہندو ہر سال کراچی کی سڑکوں پر افطار کا اہتمام کرتے ہیں، غریب مزدوروں، بے گھر افراد، بیواؤں اور مستحقین میں افطار کی تقسیم کو بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ۔
کراچی میں مسیحی، ہندو اور مسلمانوں پر مشتمل ایک گروہ گزشتہ کئی سال سے شہر کے مختلف علاقوں میں افطار کا انتظام کرتا ہے جس میں کھانا، پانی اور جوس کے پیکٹ بھی شامل ہوتے ہیں اور یہ سامان شہر کے مصروف علاقوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








