اسلام آباد: دنیا بھر میں مسیحی برادری ایسٹر کا مذہبی تہوار آج منا رہی ہے جس کے دوران گرجا گھروں میں خصوصی عبادات ہوں گی۔ وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں مسیحی برادری کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری ایسٹر کا مذہبی تہوار منا رہی ہے۔ لاہور اور کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ایسٹر کے موقعے پر گرجا گھروں کی سکیورٹی سخت کردی گئی۔
ملک بھر میں مسیحی برادری کو مشہورومعروف سیاسی و سماجی شخصیات نے ایسٹر کے موقعے پر مبارکباد پیش کی جن میں وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات شامل ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مسیحی برادری کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ایسٹر کے موقعے پر مبارکباد دی اور کہا کہ ہم مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔ پاکستان میں بسنے والی مسیحی برادری امن پسند اور قابل احترام ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مسیحی برادری نے ملک کی ترقی کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے۔ وطن کی تعمیر وترقی کیلئے مسیحی برادری کی خدمات اور محبت شک و شبے سے بالاتر ہے۔ قائداعظم نے تمام اقلیتوں کیلئے بلا تفریق مذہب مساوات کی تلقین کی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








