اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے بھاری بھرکم ٹیکس عائد کیے جانے کے بعد ملک بھر میں سگریٹ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا جس کے ساتھ ہی مقامی سگریٹ پر مزید ٹیکس عائد کردیا گیا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
کراچی میں بجلی کی قیمت میں 2 روپے فی یونٹ اضافہ متوقع
نوٹیفکیشن کے تحت مقامی سیگریٹ پر ایکسائز ڈیوٹی بڑھا دی گئی۔ مقامی سگریٹ جس کی قیمت 9 روپے سے زائد ہو اس پر سارھے 16 روپے جبکہ 9 روپے سے کم قیمت سگریٹ پر 5روپے 5پیسے ایکسائز ڈیوٹی عائد کی گئی۔
ایکسائز ڈیوٹی کیلئے مزید سلیب بھی مقرر کردئیے گئے۔ مقامی 9000 سے زائد قیمت کے 1000 سگریٹ پر 16 ہزار 500 روپے جبکہ 9000 یا کم قیمت سگریٹس پر 5 ہزار 50 روپے ایکسائز ڈیوٹی عائد کردی گئی۔
بعد ازاں پاکستان ٹوبیکو کمپنی کی جانب سے مختلف برانڈز کے سگریٹس کی نئی قیمتوں کی فہرست سامنے آگئی۔ گولڈ لیف سگریٹ کی قیمت 260 روپے سے 479 روپے جبکہ کھلی سگریٹ 15 سے 25روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔
کیپسٹن کا ایک پیکٹ 100روپے سے بڑھ کر 210روپے، ڈن ہل لائٹس کی قیمت 260 سے 478 جبکہ ڈن ہل سوئچ 280 سے 522 روپے فی پیکٹ تک جا پہنچا۔ بینسن اینڈ ہیجز کے ایک پیکٹ کی قیمت 479روپے ہوگئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








