معروف اداکارہ سمانتھا رُتھ پربھو کے والد جوزف پربھو جمعہ کے روز انتقال کرگئے، اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک جذباتی پیغام شیئر کرتے ہوئے اپنے والد کی جدائی پر غم کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ آخرت میں ان سے دوبارہ ملیں گی۔
ہفتہ کے روز بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، سمانتھا نے ایک سیاہ پس منظر پر جذباتی پیغام پوسٹ کیا، جس میں لکھا تھا: “جب تک ہم دوبارہ نہ ملیں، ڈیڈ۔” پیغام کے ساتھ انہوں نے ایک ٹوٹے ہوئے دل کا ایموجی بھی شامل کیا۔ ان کے والد کے انتقال کی خبر نے مداحوں کو حیرت زدہ کر دیا جب کہ ان کا خاندان شدید صدمے میں مبتلا ہے۔

یہ دل دہلا دینے والی خبر سمانتھا کی سیریز ہنی بنی کی کامیابی کے فوراً بعد سامنے آئی۔ سمانتھا اور ان کے شریک اداکار ورون دھون نے جمعرات کو ایمیزون پرائم ویڈیو کے اس کامیاب شو کی خوشی ایک تقریب میں منائی تھی، جس کی تصاویر اور ویڈیوز آن لائن وائرل ہوئیں۔ تاہم ان کے والد کے انتقال کی اچانک خبر نے مداحوں اور ساتھی فنکاروں کو صدمے میں مبتلا کر دیا۔
حال ہی میں سمانتھا نے اپنے والد کے ساتھ پیچیدہ تعلقات کے بارے میں بات کی تھی۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ وہ ہمیشہ اپنی زندگی میں اپنے والد کی توجہ اور تسلیم کی جنگ لڑتی رہیں۔ سمانتھا نے کہا، “میرے والد، جو شاید زیادہ تر بھارتی والدین کی طرح ہیں، ہمیشہ یہ سوچتے تھے کہ وہ میری حفاظت کر رہے ہیں۔”
سمانتھا نے مزید بتایا کہ ان کے والد اکثر ان کی صلاحیتوں کو کم تر سمجھتے تھے، جس کا ان کی خوداعتمادی پر گہرا اثر پڑا تاہم ان کی اس ذاتی جدوجہد کے باوجودمداح اور دوست اس مشکل وقت میں سمانتھا اور ان کے خاندان کے لیے تعزیت اور حمایت کا اظہار کر رہے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








