کراچی: شہر قائد میں ڈاکوراج برقرار، ڈیفنس میں بینک سے رقم نکلوا کر گھر آنیوالا شہری لٹ گیا، ڈاکو 19 روپے لاکھ لے گئے۔
ڈیفنس فیز 1 میں بینک سے رقم لانے والا شہری فیضان جیسے ہی ڈیفنس گارڈن کے قریب اپنی رہائش گاہ پہنچا تو موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکوؤں نے انھیں اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کررقم چھین لی اور موقع سے فرار ہوگئے۔
ایس ایچ او اشرف جوگی کے مطابق فیضان گاڑیوں کے شوروم کا مالک ہے جس نے بینک سے 19 لاکھ روپے نکلوائے تھے ، پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
مزید پڑھیں:ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید پولیس اہلکار کے قاتل گرفتار کرلئے گئے
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








