کراچی :لاہور میں موٹروے پر جنسی زیادتی سے متاثرہ خاتون کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے پاکستان بھر میں خواتین اور مردوں نے احتجاج کیا۔
کراچی ، لاہور ، اسلام آباد ، ملتان اور حیدرآباد میں مظاہرین نے سیکورٹی کی عدم دستیابی کے خلاف نعرے بازی کی اور متاثرہ خاتون کے حوالے سے ہرزہ سرائی پرسی سی پی او لاہور کو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا۔

مظاہروں کے دوران سیکڑوں افراد نے حکومت سے تمام شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہراساں کرنے اور جنسی تشدد سے تحفظ فراہم کیا جائے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ مجرموں کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے اور حکومت باتیں کرنے کے بجائے عملی اقدامات اٹھائے۔

مظاہرین کے ایک گروپ نے لاہور موٹر وے پراجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون سے منفرد انداز میں اظہار یکجہتی کیا۔

مظاہرین کاکہنا تھا کہ الزام تراشی کا کلچر ختم ہونا چاہیے اور سی سی پی او شیخ کو ان کے عہدے سے ہٹایا جائے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








