لاہور میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، انتظامیہ نے 4 ہوٹل سیل کردئیے

تازہ ترین

تازہ ترین

Indoor dining at hotels, restaurants banned in Punjab
لاہور میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، انتظامیہ نے 4 ہوٹل سیل کردئیے

لاہور میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر انتظامیہ نے 4 ہوٹلز سیل کردئیے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈپٹی کمشنر لاہور نے بتایا کہ کورونا وائرس ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر لانگ لاچی، راک، چائے کہانی، نثار پیلس مارکی اور چائنیز فوڈ کو سیل کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیرِ اعظم عمران خان نے کورونا وائرس کی تشویشناک صورتحال پر قومی رابطہ کمیٹی (این سی سی) کا اجلاس  طلب کر لیا۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے قومی رابطہ کمیٹی اجلاس کے دوران آج کورونا وائرس کی دوسری لہر پر گفتگو ہوگی جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ شدید ہورہی ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا صورتحال، وزیرِ اعظم نے این سی سی اجلاس آج طلب کر لیا

Related Posts