راولپنڈی: آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول(ایل او سی) پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے ایک 45 سالہ شہری زخمی ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول(ایل او سی) پر سیزفائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ستوال سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 45سال کا شہری زخمی ہوااور اسے طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ جنگی جنون میں مبتلا بھارت مسلسل ایل او سی پرمسلسل سیز فائر کی خلاف ورزی کررہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کو بتاچکے ہیں کہ اگر جنگ شروع کی تو ختم ہم کریں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








