چیف جسٹس کا ٹیلی کام ملازمین کے قتل کا نوٹس، پولیس افسران سندھ ہائیکورٹ میں طلب

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ٹیلی کام کمپنی ملازمین کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس افسران کو عدالت میں طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے مچھر کالونی میں ٹیلی کام کمپنی ملازمین کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی، ڈی آئی جی ساؤتھ اور ایس ایس پی کو منگل کے روز عدالت میں طلب کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

 اغوا کا شبہ، ہجوم کا تشدد، ٹیلی کام ملازمین جاں بحق 

خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی کے ضلع کیماڑی میں بچوں کے اغوا کاروں کی موجودگی کی افواہ پھیلنے کے بعد ہجوم نے ایک ٹیلی کام کمپنی کے 2ملازمین کو تشدد کرکے ہلاک کردیا۔

ضلع کیماڑی کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) فدا حسین جانوری کے مطابق یہ پرتشدد واقعہ جمعے کی صبح مچھر کالونی کے علاقے میں پیش آیا جب ہجوم نے دونوں افراد کو مارنے کے بعد ان کی گاڑی کو بھی آگ لگادی۔

جائے وقوعہ پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ ابھی تک جو حقائق سامنے آئے ہیں، اس سے یہ لگتا ہے کہ قتل ہونے والے دونوں ملازمین کسی ٹیلی کام کمپنی کے ملازمین تھے اور یہاں سگنل چیک کرنے کے لیے آئے تھے۔

 

Related Posts