پاکستان کے معروف لوک گلوکار استاد مبارک علی خان طویل علالت کے بعد گزشتہ شب لاہور میں انتقال کرگئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق 81 سالہ گلوکار استاد مبارک علی خان پچھلے کافی عرصے سے علیل تھے اور جمعرات کے روز انہیں دل کا دورہ پڑا تھا جس کے باعث وہ لاہورکے ایک اسپتال میں دم توڑ گئے ، ان کی نماز جنازہ آج صبح گیارہ بجے شاہدرہ ٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔
استاد مبارک علی خان کیرانہ گھرانے کے ایک ممتاز فنکار تھے،ان کوابتدائی موسیقی کی تعلیم ان کے ماموں غضنفر علی خان نے دی اور وہ استاد عامر خان کو اپنا روحانی استاد کہتے تھے۔
استاد مبارک علی خان کو آل پاکستان میوزک کانفرنس اور حکومت پاکستان کی طرف سے پرائیڈ آف پرفارمنس کے علاوہ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا اور انہوں نے متعدد بار بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ کو پاکستان کے معروف لوک فنکار شوکت علی بھی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے تھے۔