اسلام آباد: آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن آج پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کیلئے دھرنا دے گی۔
ایپکا نے چار روز تک ملک گیر قلم ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا ہے تاہم رہنماؤں کا کہنا کہ مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رہ سکتی ہے۔
ملک کے مختلف حصوں سے آنے والے ہزاروں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں ، پنشن اور الاؤنسز میں اضافے کے مطالبے کے سلسلے میں ریڈ زون میں دھرنا دیا جائے گا۔
شیڈول کے مطابق مظاہرین پولی کلینک سے پارلیمنٹ ہاؤس تک مارچ کریں گے جہاں وہ دھرنا دیں گے جبکہ مظاہرین کو روکنے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے خاردار تاروں اور کنٹینروں سے ریڈ زون کو سیل کردیا ہے۔
ایپکاکے صدر حاجی محمد ارشاد چوہدری نے کہا کہ چاروں صوبوں سے سرکاری ملازمین دھرنے کے لئے اسلام آباد پہنچ رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا۔