محکمہ موسمیات نے عیدالفطر کے موقع پر کراچی سے خیبر تک موسم کی تبدیلی کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گزشتہ روز سے گرد آلود ہوائیں چلنا شروع ہوگئی ہیں جبکہ گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 3 مئی سے لاڑکانہ، سکھر، جنوبی پنجاب، جیکب آباد اور بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
مزید برآں 4 مئی کے دوران اسلام آباد اور لاہور سمیت بالائی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ہلکی ہلکی بارش بھی ہوسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مسجد نبوی ﷺ میں نعرے بازی، شیخ رشید کے بھتیجے کو عدالت میں پیش کردیا گیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








