وزارت موسمیاتی تبدیلی کا پلاسٹک بیگز کیخلاف کریک ڈاؤن، جرمانے عائد

تازہ ترین

تازہ ترین

وزارت موسمیاتی تبدیلی کا پلاسٹک بیگز کیخلاف کریک ڈاؤن، جرمانے عائد
وزارت موسمیاتی تبدیلی کا پلاسٹک بیگز کیخلاف کریک ڈاؤن، جرمانے عائد

اسلام آباد:وزارت موسمیاتی تبدیلی نے پلاسٹک کے شاپروں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے سوا 2لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کردیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے آلودگی کا باعث بننے والے پلاسٹک کے بیگز پرپابندی عائد کررکھی ہے تاہم اس کے باوجود ان بیگز کا دھڑلے سے استعمال جاری ہے۔

جس کیخلاف گزشتہ روز وزارت نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے دکانداروں اور شہریوں کو 2 لاکھ تیس ہزار روپے کے جرمانے کئے، جبکہ پچیس کلو بیگز بھی ضبط کرلئے۔

قانون کے مطابق پلاسٹک کے بیگز استعمال کرنے پر عام شہری کو پانچ ہزار جبکہ دکاندا ر کو دس ہزار روپے تک جرمانہ کیاجاسکتا ہے۔ اسی طرح پلاسٹک کے شاپنگ بیگز بنانے والی کمپنی یا کارخانے کو ایک لاکھ روپے تک جرمانہ کیاجائے گا۔

مزید پڑھیں: سی آئی اے پولیس کی کامیاب کارروائی، منشیات کی سپلائی ناکام بنادی

Related Posts