کراچی: این ای ڈی اکیڈمی اور یونائیٹڈ نیشن انڈسٹریل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (UNIDO) کے تحت “کلسٹر ڈیولپمنٹ ایجنٹ ٹریننگ” کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں سندھ کے 5 اضلاع سمیت کراچی سے 23 افسران کو تربیت دی جا رہی ہے۔
اس پروگرام میں اقوام متحدہ کے بین الاقوامی ٹرینرز پیٹر انتھونی اور ابراہیم ویڈت سمیت ماہر معاشیات قیصر بنگالی افسران کو تربیت فراہم کریں گے۔ جامعہ ترجمان فروا حسن کے مطابق UNIDO کے پروجیکٹ Poverty Alleviation and inclusive development across rural sindh programme (PAIDAR)، این ای ڈی اکیڈمی، بزنس انکیوبیشن سینٹر اوریک کے زیر اہتمام چھ ہفتوں پر مشتمل ٹریننگ کا انعقاد این آئی سی بلڈنگ، این ای ڈی میں کیا جارہا ہے، جس میں ٹھٹھہ، سجاول، بدین، لاڑکانہ، تھر پارکر اور کراچی سے افسران شریک ہو رہے ہیں۔
معین الجامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے کہا کہ یہ صرف تربیتی پروگرام نہیں بلکہ انفرادی شخصیت کو انٹرپرنیور میں ڈھالنے کا نظام ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تربیتی پروگرام کا بنیادی مقصد دیہی علاقوں تک انٹرپرنورشپ کے آئیڈیا کا فروغ ہے۔
پروگرام کوآرڈینیٹر (UNIDO) بدرالااسلام، ڈائریکٹر جنرل این ای ڈی اکیڈمی پروفیسر ڈاکٹر بلال زاہد اور منیجر بزنس انکیوبیشن سینٹر ڈاکٹر سندس علی نے کہا کہ اس طرح کے تربیتی پروگرام ویژن کو وسیع کرتے ہیں، عصر حاضر انٹرپرنورشپ کا دور ہے، اس دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اس تربیت سے معاشی اور روزگار کے حوالے سے بہتری کی راہیں اُستوار ہو سکیں گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








