وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے بھکر میں تھل یونیورسٹی کے قیام کی منظوری دے دی

تازہ ترین

تازہ ترین

Chief Minister Usman Bazdar confirms 1493 Corona cases in Punjab

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھکر میں تھل یونیورسٹی کے قیام کی منظوری دے دی ہے، انہوں نے تھل یونیورسٹی بھکر کے قیام سے متعلق محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب کی سمری منظور کر لی ہے۔

یونیورسٹی کے قیام سے بھکر اور گردونواح کے علاقوں کے طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کی سہولت ان کی دہلیز پر ملے گی۔

وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بھکر اور قریبی علاقوں کے طلبا وطالبات کو اعلیٰ تعلیم کیلئے بڑے شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ بھکر میں یونیورسٹی آف سرگودھا کے سب کیمپس کو یونیورسٹی آف تھل کے سٹی کیمپس میں تبدیل کردیا جائے گا۔

مزید پڑھیں :پنجاب میں ڈینگی: وزیر اعظم عمران خان وزیر اعلیٰ عثمان بزدار پر برہم

وزیراعلی پنجاب نے مزید کہا کہ بھکر میں یونیورسٹی آف سرگودھا کا سب کیمپس 108 کنال اراضی پر مشتمل ہےجبکہ 200 سے 300 ایکڑ اراضی پر بھکر میں تھل یونیورسٹی کا قیام عمل میں لائیں گے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈپٹی کمشنر بھکر کو تھل یونیورسٹی کیلئے اراضی کی جلد سے جلد نشاندہی کی ہدایت بھی کی ۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے ایک برس کے دوران صوبے میں 8 یونیورسٹیاں اور 5 انسٹیٹیوٹس بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔تھل یونیورسٹی کے قیام کیلئے بل کا مسودہ فی الفور تیار کرنے کا حکم بھی دیاہے۔

Related Posts