وزیر اعلیٰ سندھ نے 58 فزیو تھراپسٹس کو الاؤنس دینے کی منظوری دے دی

تازہ ترین

تازہ ترین

Karachi: Two coronavirus patients in stable condition

کراچی:  وزیرا علیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے 58 فزیو تھراپسٹس کو ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس (ایچ پی اے) اور سندھ ہیلتھ کیئر الاؤنس (ایس ایچ سی اے) دینے کی منظوری دے دی ہے۔

وزیر علیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت آج  محکمۂ صحت کا اجلاس  ہوا جس میں چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، صوبائی مشیر مرتضیٰ وہاب، پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، سیکریٹری صحت زاہد عباسی اور دیگر افسران شریک ہوئے۔ 

اجلاس کے دوران فزیو تھراپسٹس کو الاؤنس دینے پر غور کیا گیا جس کی بعد ازاں منظوری دے دی گئی۔ گریڈ بی ایس 19 کو ایس ایچ سی اے  الاؤنس کے تحت5000 اور ایچ پی اے کے 19 ہزارروپے  دینے کی منظوری دی گئی۔ 

گریڈ بی ایس 18 کو ایچ پی اے کے 19 ہزار اور ایس ایچ سی اے کے تحت 10 ہزار روپے جبکہ  گریڈ بی ایس 17 کے ایچ پی اے 28 ہزار 472 اور ایس ایچ سی اے کے 10 ہزاردینے کی منظوری دی گئی۔

اس کے علاوہ  گریڈ بی ایس 16 کے فزیو تھراپسٹس کو ایچ پی اے کے تحت 15 ہزار روپے اور ایس ایچ سی اے کے تحت 5000 روپے دینے کی منظوری دی گئی۔ 

Related Posts