آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 233 ویں کور کمانڈرز کانفرنس

تازہ ترین

تازہ ترین

COAS Bajwa chairs 233rd Corps Commanders’ Conference

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج جنرل ہیڈ کوارٹرز میں 233 ویں کور کمانڈرز کانفرنس کی صدارت کی۔

ڈی جی انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے ٹویٹر پیغام کے مطابق کور کمانڈر کانفرنس میں ملک کی بیرونی اور داخلی سلامتی کے تناظر میں خطرات اورآپریشنل تیاری کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے ابھرتے ہوئے علاقائی سلامتی چیلنجز کے حوالے سے تمام فارمیشنز کی طرف سے کوششیں کی تعریف کی ۔

کانفرنس میں مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کا بھی احاطہ کیا گیا،کور کمانڈرکانفرنس کے ممبران نے بہادر کشمیریوں کوان کی جدوجہد پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

آرمی چیف نے کورونا وائرس اور ٹڈی دل کے خلاف جنگ میں سول انتظامیہ کی امداد کے لئے پاک فوج کی کوششوں کی تعریف کی۔

آرمی چیف نے کورونا وائرس کو روکنے کے لئے عید الاضحی اور محرم کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ احتیاط برتنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

مزید پڑھیں:سی پیک کی وجہ سے خطے کی صورتحال تیزی سے تبدیل ہورہی ہے،ڈاکٹر جمیل احمد خان

کانفرنس میں ملک بھر میں ڈاکٹروں ، طبی عملے اور پیرا میڈیکس کی کوششوں کو بھی سراہا گیا۔ آرمی چیف نے فوج کی مجموعی طور پر آپریشنل تیاریوں پر بھی مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کی سلامتی کو لاحق کسی بھی خطرے کو ناکام بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

Related Posts