راولپنڈی: موجودہ آرمی چیف کا 44سالہ فوجی کیرئیر رواں ماہ ختم ہوگا جبکہ 62 سالہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے 6 سال تک چیف آف آرمی اسٹاف کے طور پر قوم کی خدمت کی۔
تفصیلات کے مطابق طویل ترین فوجی کیرئیر رکھنے والے جنرلز میں سے ایک جنرل قمر جاوید باجوہ نے 1978 میں پاک فوج میں شمولیت اور 24 اکتوبر 1980 کو کمیشن حاصل کیا۔ 29 نومبر 2016 کو جنرل قمر جاوید باجوہ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جگہ آرمی چیف بنے تھے۔
وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج، اہم فیصلے متوقع
بطور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے دور میں نواز شریف، شاہد خاقان عباسی، نگراں وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک، عمران خان اور شہباز شریف نے بطور وزیر اعظم کام کیا جبکہ دو صدور بھی اسی دور میں آئے جن میں سابق صدر ممنون حسین اور موجودہ صدر عارف علوی شامل ہیں۔
سپریم کورٹ نے 28 نومبر 2019 کو جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدتِ ملازمت میں توسیع کا حکم نامہ معطل کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ ایسا کوئی قانون سرے سے موجود ہی نہیں، بعد ازاں پارلیمنٹ پر دستور سازی کی ذمہ داری ڈالتے ہوئے عدالت نے جنرل باجوہ کو 6 ماہ کی توسیع دے دی تھی۔
بطور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نہ صرف پاک فوج کی کمان سنبھالی بلکہ ان کے دور میں ملک پر بد ترین سیلاب کی آفت آئی جس کے دوران پاک فوج نے سویلین حکومت کے شانہ بشانہ سیلاب متاثرین کی مدد کی۔ آرمی چیف نے مختلف سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کرکے عوام کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








