آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی وزیر اعظم سے ملاقات، سیکورٹی صورتحال پر گفتگو

تازہ ترین

تازہ ترین

آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی وزیر اعظم سے ملاقات، سیکورٹی صورتحال پر گفتگو
آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی وزیر اعظم سے ملاقات، سیکورٹی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملکی اور علاقائی سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم عمران خان سے ہونے والے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات میں بھارت کی جانب سے جنگ بندی معاہدوں کی خلاف ورزی اور لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر حالیہ اشتعال انگیزی کا بھی جائزہ لیا۔

ملاقات کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ قومی قیادت نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قوم کے ساتھ مل کر مادر وطن کے بھرپور دفاع کے عزم کا اعادہ کیا۔

Related Posts