راولپنڈی:پاک فوج کی سربراجنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے ریٹائرمنٹ سے قبل مختلف فارمیشنز کے الوداعی دورے کرنا شروع کر دیئے گئے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف نے جمعرات کو سیالکوٹ اور منگلا گیریژن کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کا سیالکوٹ پہنچنے پر منگلا گیریژن پر لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر اور لیفٹیننٹ جنرل ایمن بلال صفدر نے پرتپاک استقبال کیا۔
سپہ سالار نے اس دوران دونوں مقامات پر افسران،جوانوں سے ملاقات کی، جوانوں سے خطاب کیا۔
آرمی چیف کی جانب سے فوجی جوانوں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ حالات جیسے بھی ہوں اسی جذبے اور عزم کے ساتھ قوم کی خدمت کرتے رہیں۔
مزید پڑھیں:وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 2 روزہ دورے کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے
آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف نے مختلف آپریشنز، ٹریننگ اور قدرتی آفات کے دوران بہترین کارکردگی پر فارمیشنز کو سراہا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








