آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی جانب سے تمام پاکستانی خواتین کو خراج تحسین

تازہ ترین

تازہ ترین

COAS directs army to help civil administration fight coronavirus

راولپنڈی : چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان کی ان تمام خواتین کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے معاشرے کے تمام طبقات میں قومی تعمیر میں اہم کردار ادا کیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف نے کہا ہے کہ ہماری بہادر مائیں، بہنیں ، بیٹیاں خصوصا ہمارے شہید وں کے کنبے اور مسلح افواج میں خدمات انجام دینے والے ہماری قوم کا فخر ہیں۔

جنرل باجوہ نے کہا کہ ہم پاکستان کی تمام خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ہمارے معاشرے کے تمام طبقات میں قومی تعمیر میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

مزید پڑھیں:عورت مارچ نے حقیقی مسائل کو پس پشت تو نہیں ڈال دیا؟

صنفی تعصب کے خلاف شعور بیدار کرنے اور مساوات کے لئے عملی اقدامات اٹھانے کے لئے ملک بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا گیااور خواتین کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ملک بھر میں مختلف سیمینار ، کانفرنسیں اور پروگرامز منعقد ہوئے۔

Related Posts