اٹلی کے چیف آف ڈیفنس کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات

تازہ ترین

تازہ ترین

راولپنڈی: اٹلی کی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے جس میں خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور اٹلی کے چیف آف ڈیفنس کی ملاقات میں علاقائی سلامتی اور دو طرفہ فوجی تعاون میں اضافے پر گفتگو ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں بارش سے زمینی و فضائی سفر میں مشکلات، پروازوں کا شیڈول متاثر

دونوں ممالک کے عسکری سربراہان کے مابین گزشتہ روز ہونے والی ملاقات کے دوران فوجی تربیت اور دہشت گردی کے انسداد کیلئے عسکری تعاون پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ اٹلی کے چیف آف ڈیفنس سے ملاقات کے دوران آرمی چیف کا کہنا تھا کہ اٹلی سے کثیر الجہتی تعلقات کیلئے پر امید ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور اٹلی کے مابین دفاعی تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔ اٹلی کے چیف آف ڈیفنس نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ 

Related Posts