آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا ٹیلیفونک رابطہ

تازہ ترین

تازہ ترین

army chief mike pompeo
army chief mike pompeo

 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اوراور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں خطے کی تازہ صورتحال اور مشرق وسطیٰ میں رونما ہونے والی حالیہ کشیدگی اور اس سے ہونے الے ممکنہ مضمرات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی وزیرخارجہ سے بات چیت کے دوران فریقین کو تحمل کامظاہرہ کرنے کی ہدایت کی ، آرمی چیف کا کہناتھا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے تمام فریقین تحمل کامظاہرہ کریں اور مذاکرات کاراستہ اپنائیں۔

مزید پڑھیں: امریکی فضائیہ کا بغداد ائیرپورٹ پر حملہ، ایرانی کمانڈر سمیت 9 افراد جاں بحق ہو گئے

آرمی چیف نے امریکی وزیرخارجہ سے افغان امن عمل کی کامیابی پر توجہ مرکوز رکھنے کی ضرورت کا بھی اعادہ کیا۔

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیونے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےرابطہ ہوا جس میں عراق میں اپنے دفاع میں کی گئی امریکی کارروائی سے متعلق بات ہوئی جس میں قاسم سلیمانی ہلاک ہوئے۔

امریکی وزیرخارجہ کاکہناتھا کہ کہ ایران کے اقدامات خطے کوغیر مستحکم کرنے کاباعث ہیں ہیں تاہم امریکی مفادات، اہلکاروں اور تنصیبات اور شراکت داروںسمیت امریکی اتحادیوں کے تحفظ کا ہمارا عزم متزلزل نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ آج عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی فضائیہ کے حملے میں قاسم سلیمانی نامی ایرانی کمانڈر سمیت 9 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

Related Posts