لاہور: سپہ سالارجنرل قمر جاوید باجوہ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کو ٹیلیفون کیا اورپاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔
سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کو ٹیلیفون کے دوران کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین کو جلد مکمل صحت یابی عطا فرمائے۔
دوسری جانب سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی چودھری پرویزالٰہی کو ٹیلیفون کیا، نوازشریف نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کہا کہ آپ اور شجاعت صاحب جب بھی لندن آئیں تو ملاقات ضرور کریں۔
مزید پڑھیں: اُمید ہے دنیا افغانستان سے قطع تعلق کی غلطی نہیں دہرائے گی،وزیراعظم
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








