لائن آف کنٹرول، آرمی چیف جنرل باجوہ کا نوسیری سیکٹر کا دورہ

تازہ ترین

تازہ ترین

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نوسیری سیکٹر کا دورہ کیا ہے اور پاک فوج کے جوانوں سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج ایل او سی کے سیکٹر نوسیری پہنچے اور پاک فوج کے افسران اور جوانوں سے ملاقات کی۔ سیکٹر آمد پر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پرتپاک استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

امریکی صدر کا بیان مسترد،پاکستان ذمہ دار جوہری ریاست ہے۔ وزیر اعظم

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ایل اوسی کی صورتحال اور فارمیشن تیاریوں پر خصوصی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے جوانوں کی آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل او سی کے نوسیری سیکٹر میں تعینات جوانوں اور افسران کے بلند حوصلے کی تعریف کی۔ آرمی چیف کا دورہ نوسیری سیکٹر کے جوانوں کیلئے حوصلہ افزاء رہا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بریفنگ کے دوران فامیشن کی آپریشنل تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے دستوں کے پیشہ ورانہ امور اور ہمہ وقت چوکنا رہنے کی بھی تعریف کی۔ 

Related Posts