آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول کا دورہ، کشمیریوں کی حمایت کے عزم کا اعادہ

تازہ ترین

تازہ ترین

COAS visits troops at LoC, reiterates pledge to stand by Kashmiri brethren

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کے ساتھ عید منانے کیلئے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور ایک بار پھر کشمیری بھائی کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید کادن فوجیوں کے ساتھ وقت گزارا اور لائن آف کنٹرول پربلندحوصلے ، آپریشنل تیاری اور مستقل نگرانی کو سراہا۔

آرمی چیف نے اس موقع پر جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید الاضحی غیر مشروط قربانی کی علامت ہے مصدکوئی بھی شخص سپاہی سے بہتر قربانی کے اس جذبے کو بہتر نہیں سمجھتا۔ آئیے ہم بھی اپنے عہد کا اعادہ کرتے ہیں کہ تمام تر مشکلات کے باوجود اپنے کشمیری بھائیوں کے حق خود ارادیت کی حمایت جاری رکھیں گے۔

مزید پڑھیں:کشمیر کامسئلہ صرف اظہار یکجہتی سے ہی حل نہیں ہوگا، ڈاکٹر جمیل احمد خان

آرمی چیف نے کہا کہ مسلح افواج ملک کو غیر مستحکم کرنے کے لئے دشمن کے عزائم سے آگاہ ہیں ، انہوں نے کہا کہ پاک فوج کسی بھی جارحیت کو ناکام بنانے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔

Related Posts