کوئٹہ: سپہ سالارجنرل قمرجاویدباجوہ نے سانحہ مچھ کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، انہوں نے کہا کہ اندوہ ناک سانحے کے ملزمان کو کٹہرے میں لایا جائے گا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخارکے اپنے جاری بیان میں کہاہے کہ آرمی چیف کوئٹہ پہنچے تو کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ اس موقعے پر آرمی چیف کو پاک افغان اور پاک ایران بارڈر مینجمنٹ سمیت صوبے میں درپیش سیکیورٹی چیلنجز پر بریفنگ دی گئی۔

بعد ازاں سپہ سالارسے سانحہ مچھ کے لواحقین کی سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹرز کوئٹہ میں ملاقات ہوئی۔ آرمی چیف نے سانحہ مچھ کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ اندوہ ناک سانحے کے ملزمان کو کٹہرے میں لایا جائے گا۔انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








