کولمبیا یونیورسٹی انتظامیہ اسرائیلی مظالم کی حامی نکلی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ رائٹرز)

کولمبیا یونیورسٹی نے رواں ہفتے کے شروع میں مرکزی کیمپس لائبریری کو بند کرنے کے بعد فلسطینیوں کے حامی احتجاج کے بعد 65 سے زائد طلباء کو معطل کردیا ہے۔

یونیورسٹی کے ایک اہلکار نے بتایا کہ معطل طلباء جن پر یونیورسٹی کے قوانین کی خلاف ورزی کا الزام ہے، انہیں فائنل امتحانات میں شرکت سے روک دیا گیا ہے ۔

انتظامیہ نے مزید بتایا کہ دیگر کالجوں کے طلبا اور سابق طالب علموں سمیت 33 افراد کو کیمپس سے باہر نکال دیا گیا ہے۔

یہ مظاہرہ غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف طلبا کی جانب سے کیا گیا جس میں یونیورسٹی کی اسرائیل حمایتی کمپنیوں سے سرمایہ نکالنے کا مطالبہ کیا گیا۔

مظاہرین نے یونیورسٹی کی مرکزی لائبریری کے ایک حصے پر بھی قبضہ کیا تھا۔ یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جب قوانین کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو اس کے نتائج بھی ہوتے ہیں۔

یاد رہے کہ کولمبیا یونیورسٹی نے پہلے ہی کہا تھا کہ فلسطینی حامی مظاہروں کے باعث ٹرمپ انتظامیہ نے اس کی تحقیقی فنڈنگ میں اربوں ڈالر کی کٹوتی کی ہے۔

Related Posts