کامیڈین شفاعت علی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

کامیڈین شفاعت علی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے
کامیڈین شفاعت علی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

کراچی:کامیڈین شفاعت علی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، شفاعت علی جو پاکستان میں مشہور عوامی شخصیات کی نقل کرنے کے حوالے سے مشہور ہیں، انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی بیماری سے متعلق عوام کو آگاہ کیا۔

معروف کامیڈین شفاعت علی ان دنوں نجی چینل پر ایک پروگرام بھی کررہے تھے، مگر جب سے انہیں اپنی بیماری کے بارے میں علم ہوا ہے وہ قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس دوران کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والی شوبز شخصیات میں ابرار الحق، سکینہ سمو، ندا یاسر، یاسر نواز، نوید رضا، روبینہ اشرف، اور وسائے چوہدری شامل ہیں۔

حکومت پاکستان کی جانب سے شہریوں کو مسلسل احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تلقین کی جارہی ہے، مگر مجموعی طور پر دیکھا جائے تو احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں ہورہا، اس کے باعث کیسز کی تعداد بہت تیزی کے ساتھ بڑھ رہی ہے۔

Related Posts