امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دہلی پہنچنے سے قبل ہندی میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں بھارت آ رہا ہوں۔ چند گھنٹوں میں پہنچ جاؤں گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہندی میں کہا کہ میں ہندوستان آمد کا منتظر ہوں اور بھارت پہنچنے کے لیے سفر میں ہوں۔
جلد بھارت پہنچنے کی خبر سناتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بھارت کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کے لیے چند گھنٹوں میں پہنچ جاؤں گا اور سب سے ملوں گا۔
हम भारत आने के लिए तत्पर हैं । हम रास्ते में हैँ, कुछ ही घंटों में हम सबसे मिलेंगे!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) February 24, 2020
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کیلئے آج بھارت پہنچیں گے جس کے دوران بین الاقوامی امور زیر غور آئیں گے۔
دو روزہ دورۂ بھارت کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارتی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے جن کے دوران لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی صورتحال اور مسئلۂ کشمیر پر بھی گفتگو ہوگی۔
مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ آج بھارت پہنچیں گے
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








