کمشنر کراچی نے پھلوں کی قیمتوں کی نئی فہرست جاری کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: کمشنر کراچی کی جانب سے پھلوں کی قیمتوں کی نئی فہرست جاری کردی گئی ہے۔

کمشنر کراچی سلیم راجپوت کی جاری کردہ فہرست کے مطابق کیلا درجہ اول فی درجن کے سرکاری نرخ 77 روپے، کیلا درجہ دوئم فی درجن کے  58 روپے، سیب گولڈن درجہ اول کے سرکاری نرخ 244 روپے فی کلو جبکہ سیب درجہ دوئم کے 219 روپے فی کلو مقرر کیے گئے ہیں۔

Image

جاری کردہ فہرست میں موسمی درجہ اول کی قیمت 95 روپے فی کلو جبکہ موسمی درجۂ دوم کی 75 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح چیکو درجۂ اوّل کی قیمت 99 روپے جبکہ چیکو درجۂ دوم کی قیمت 70روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔

ملک بھر میں گندم کا بحران، آٹے کی قیمت میں اضافے کا بھی خدشہ

دوسری جانب ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے، گھی میں 23 روپے فی کلو سے لے کر 38 روپے تک کی کمی کی گئی۔

اس کے علاوہ کوکنگ آئل کی قیمت میں 13 روپے فی لیٹر سے لے کر 36 روپے فی لیٹر تک کی کمی کی گئی۔

ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کا کہنا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کردیا گیا ہے، کمی عام صارفین کی سہولت کے لیے کی گئی ہے۔

Related Posts