چائے پتی کمپنی کے مالک کو ایک کروڑ روپے بھتے کی پرچی موصول، پولیس نے تفتیش شروع کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

چائے پتی کمپنی کے مالک کو ایک کروڑ روپے بھتے کی پرچی موصول، پولیس نے تفتیش شروع کردی
چائے پتی کمپنی کے مالک کو ایک کروڑ روپے بھتے کی پرچی موصول، پولیس نے تفتیش شروع کردی

کراچی: چائے پتی کمپنی کے مالک کو ایک کروڑ روپے بھتے کی پرچی موصول ہوئی ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

کراچی میں بھتہ خور پھر سر اٹھانے لگے، شہر میں چائے پتی کمپنی کے مالک کو ایک کروڑ روپے بھتے کی پرچی موصول ہوئی ہے۔ بھتے کی پرچی کوریئر کمپنی کے لفافے میں دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں 

دفعہ 144 نافذ،کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پھربند

گٹکا،ماوا بیچنے والے پولیس افسران جیل جائینگے، عدالت نے کارروائی کا حکم دیدیا

فیروزآباد تھانے میں بھتے کی پرچی پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، مقدمہ مدعی ثقلین کی جانب سے درج کرایا گیا۔

مدعی کے مطابق دو نامعلوم افرادنے چوکیدار کو لفافہ دیا، لفافے میں 2 گولیاں اور دھمکی آمیز خط بھی موجود تھا۔

خط میں میری کراچی اور اسلام آباد کی تفصیل موجود تھی۔ پولیس کی جانب سے کیس پر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Related Posts