مظفر آباد:صدرِ آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے شہید جوان اکبر حسین خان کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں آزاد کشمیر کے صدر سردارمسعود خان نے کہا کہ سپاہی اکبر حسین خان کی شہادت پر افسوس ہے جس نے اپنی زندگی شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف جھڑپ کے دوران وطن کیلئے قربان کردی۔
آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان نے کہا کہ ہم جوش و جذبۂ شہادت سے معمور پاک فوج کے جوانوں، افسران اور اہلکاروں کے ہمیشہ شکر گزار رہیں گے جو اپنا خون اور زندگی وطن کی ناموس اور حفاظت کیلئے قربان کرتے ہیں۔
I pay homage to #martyred soldier Akbar Hussain Khan who sacrificed his life in an encounter with terrorists in N.Waziristan. We are forever grateful to our courageous soldiers, officers & LEAs who have given their blood for safety & security of the motherland.
— Masood Khan (@Masood__Khan) April 20, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ سے پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا جبکہ فورسز کی جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے مغرب میں 10 کلومیٹر دور سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی جس سے پاک فوج کے جوان اکبر حسین نے جامِ شہادت نوش کر لیا۔
مزید پڑھیں: چیک پوسٹ پر فائرنگ سےپاک فوج کا جوان شہیدہوگیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








