پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2708ہوگئی ،40جاں بحق ،126 صحت یاب

تازہ ترین

تازہ ترین

Confirmed coronavirus cases in Pakistan surge past 2,600

کراچی: 97 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2708تک پہنچ گئی ہے، چالیس افراد اس موذی مرض سے جاں بحق جبکہ 126 صحت یاب ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثر ہونیوالوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، سخت حکومتی اقدامات کے باوجود ملک کے مختلف شہروں میں یومیہ نئے کیسز کا اندراج ہورہا ہے۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی میں کورونا وائرس سے متاثر ہونیوالوں کی تعداد 69 تک پہنچ گئی

آج مصدقہ کیسز کی تعداد 2708ہوگئی ہے جبکہ موذی وائرس نے 40 پاکستانیوں کو موت کی نیند سلادیا ہے تاہم 126 افراد نے کورونا وائرس کو شکست دیدی ہے۔

کورونا وائرس کے باعث  ملک بھر میں لاک ڈائون ہے جبکہ باجماعت نمازوں پر بھی پابندی عائد ہے، شاپنگ مالز اور بازار بھی بند ہیں۔

چین سے نمودار ہونیوالے کورونا وائرس نے اب تک دنیا کے دو سوکے قریب ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے تاہم روک تھام کیلئے کوئی ویکسین نہ ہونے کی وجہ سے کورونا  کا معاملہ بگڑتا جارہاہے۔

Related Posts