لاک ڈاؤن بھی غیر موثر، امریکا میں کورونا کے کیسز 5لاکھ 4ہزار780تک پہنچ گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

Confirmed coronavirus cases in US surge past 504780

نیو یارک : امریکا میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز 504780تک پہنچ گئے ہیں، لاک ڈاؤن کے باوجود امریکا میں کورونا سے متاثر ہونے کی شرح میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

امریکا میں ٹیسٹ میں تیزی کی وجہ سے ایک دن میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے جبکہ کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد بھی 18600 سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ حکام نے خبردار کیا ہے کہ ممکنہ طور پر اس ہفتے ہلاکتوں میں اضافہ ہوگا۔

امریکا میں اتوار کو ایسٹر کا تہوار منایا جائے گا تاہم امریکی طبی ماہر ین نے خبردار کیا ہے کہ امریکیوں پر عائد پابندیوں میں نرمی لانا غلطی ہوگی۔ ڈاکٹر انتھونی فوک نے کہا ہے کہ اب پیچھے ہٹنے کا وقت نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: لیورپول کے لیجنڈ فٹبالرکینی ڈگلس بھی کورونا کا شکار، ٹیسٹ مثبت آگیا

اس سے قبل جمعہ کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں کو کہا تھا کہ وہ ناول کورونا وائرس سے لڑنے میں اٹلی کو طبی ، انسانی اور دیگر امداد فراہم کرکے مدد کریں۔

Related Posts