تمام کارکنوں کو آزاد کشمیر سے ایک اور جیت پر مبارکبادہو، بلاول بھٹو زرداری

تازہ ترین

تازہ ترین

تمام کارکنوں کو آزاد کشمیر سے ایک اور جیت پر مبارکبادہو، بلاول بھٹوزرداری
تمام کارکنوں کو آزاد کشمیر سے ایک اور جیت پر مبارکبادہو، بلاول بھٹوزرداری

کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی نشست ایل اے 12 کوٹلی 5 پر پیپلز پارٹی کی جیت پر کارکنان کو مبارکباد دی ہے۔

بلاول بھٹو نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرایل اے 12کوٹلی کے انتخابات کے نتائج کی فہرست جاری کی اور کارکنان کو جیت کی مبارکباد دی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ پی پی پی کے تمام کارکنوں کو آزاد کشمیر سے ایک اور جیت پر مبارکباد۔انہوں نے لکھا کہ ہم نے ایک اور ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کو شکست دی ہے۔

کراچی سے کشمیر جئے بھٹو بے نظیر۔خیال رہے کہ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی نشست ایل اے 12 کوٹلی 5 پر ریٹرننگ افسر نے پیپلز پارٹی کے عامر یاسین کو کامیاب قرار دے دیا، بوگس ووٹ ڈالنے کی اطلاعات پر پولنگ اسٹیشن 21 کا رزلٹ روک دیا گیا۔

مزید پڑھیں: عامر لیاقت کی فواد چوہدری کو خاموش رہنے کی وارننگ، تھپڑ کی دھمکی بھی دیدی

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے عامر یاسین نے 23 ہزار 980 ووٹ حاصل کیے جبکہ تحریک انصارف کے شوکت فرید نے 19 ہزار 101 ووٹ حاصل کیے۔

Related Posts