چیئرمین قرآن بورڈ، جنرل سیکرٹری وفاق المدارس العربیہ مولانا محمد حنیف جالندھری نے ترکیہ میں رجب طیب اردوان کی فتح پر خوشی و مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ترک عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔
ترک صدر رجب طیب اردوان کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ ترکیہ کی تعمیر و ترقی اور اسلامی اقدار و روایات کے فروغ کے لیے مزید اقدامات کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:
جی ایچ کیو گیٹ حملے کے 12 ملزمان کو ٹرائل کے لیے فوج کے حوالے کر دیا گیا
مولانا جالندھری نے کہا کہ ترک صدر نے جیسے اس سے قبل دنیا کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت اور نصرت کا اہتمام کیا، امید ہے وہ اپنی ان تابندہ روایات کو جاری رکھیں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








