اقتدار ملا تو بتائینگے، کانگریس 25سے زائد کیسز درج ہونے پرمودی حکومت پر برہم

تازہ ترین

تازہ ترین

نئی دہلی: بھارت کی اہم اپوزیشن جماعت کانگریس نے مودی حکومت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پر 25 سے زائد کیسز درج کیے گئے، اقتدار مل گیا تو بتائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک میں کانگریس کے صدر ڈی کے شیو کمار نے ریاستی ڈی جی پولیس پروین سود کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ عہدیدار بی جے پی حکومت کا دفاع کرنے میں مصروف ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ترکی میں زلزلے کے بعد سیلاب،  14 افراد ہلاک

کانگریس کے ریاستی صدر نے کہا کہ ہمارے پارٹی رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کیے جارہے ہیں۔ ڈی جی پی نااہل ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرنا چاہئے۔ الیکشن کمیشن کو چاہئے کہ اس ڈی جی پی کو ہٹا دے۔

صدر کرناٹک کانگریس ڈی کے شیو کمار نے کہا کہ ڈی جی نے سروس میں 3سال مکمل کر لیے، کیا حکومت ان کی پوجا کرنا چاہتی ہے؟ صرف کانگریس کے خلاف کیسز درج کیے جارہے ہیں۔ ہمارے خلاف 25سے زائد مقدمات درج ہوئے۔

واضح رہے کہ کرناٹک اسمبلی کے انتخابات مئی سے قبل ہونے ہیں۔ کانگریس 224رکنی اسمبلی میں 150 نشستوں کا ہدف رکھ چکی ہے۔ ڈی کے شیو کمار نے کہا کہ اگر ہمیں دوبارہ اقتدار ملا تو ڈی جی پی کے خلاف کارروائی کریں گے۔

Related Posts