نئی دہلی: بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کی ترجمان سپریا شرینیت نے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت کمبل اوڑھ کر بھارت کو توڑنے میں لگی ہوئی ہے اور کانگریس کو بدنام کرنے کیلئے جھوٹ بولتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیر کے روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس رہنما جے رام رمیش اور پارٹی ترجمان سپریا شرینیت نے کہا کہ بی جے پی راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاتراسے خوفزدہ ہے۔ فرضی ویڈیوز بناتی اور ہمیں بدنام کرتی پھر رہی ہے۔
بھارت کا پاکستان کی سرحد پر 120 بیلسٹک میزائل لگانے کافیصلہ
کانگریس نے ثبوت کے طور پر ایک ویڈیو بھی بھارتی صحافیوں کے سامنے رکھ دی۔ پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ راہل گاندھی کی یاترا میں امڈے عوامی سیلاب کو دیکھ کر بی جے پی کے ہوش اڑ گئے ہیں۔ عوام کا جمِ غفیر دیکھ کر بھارتیہ جنتا پارٹی بوکھلا گئی ہے۔
ترجمان کانگریس پارٹی سپریا شرینیت نے کہا کہ بی جے پی نے ہمیں بدنام کرنے اور جھوٹ بولنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ جب بی جے پی لیڈر کمبل اوڑھ کر ملک توڑنے میں لگے تھے، راہل گاندھی سخت سردی میں مختلف مقبروں پر حاضری دے رہے تھے۔
سپریا شرینیت کا کہنا تھا کہ بی جے پی نے کتنی بار اور کتنی ہی طرح کے جھوٹ بولے۔ راہل گاندھی کے کھانے، پہننے اور سونے سے لے کر تقریر کو کاٹ کرغلط طریقے سے بدنام کرنے کی کوشش کی گئی۔ یہ کام بی جے پی کی ٹرول آرمی نے نہیں، وزراء نے کیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








