سلمان خان کو قتل کرنے کی سازش ناکام، بال بال بچ گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

سلمان خان کو قتل کرنے کی سازش ناکام، بال بال بچ گئے
سلمان خان کو قتل کرنے کی سازش ناکام، بال بال بچ گئے

ممبئی: بالی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کو قتل کرنے کی سازش ناکام ہوگئی، اداکار بال بال بچ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کو قتل کرنے کے لیے ایک گروہ بالکل تیار تھا لیکن وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہ ہو سکا اور سلمان خان قاتلانہ حملے سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزمان نے سلمان خان کے گھر کے اطراف کی ریکی کی تھی، ریکی کے دوران شوٹر نے معلومات حاصل کیں کہ اداکار جب صبح سائیکل چلانے کے لیے گھر سے باہر جاتے ہیں تو اُن کے ساتھ سکیورٹی نہیں ہوتی۔

جس دن سلمان خان کو قتل کیے جانے کے لیے شوٹرز گھر کے باہر آئے تو اس دن سلمان خان کے گھر کے باہر کوئی عوامی تقریب جاری تھی اور سلمان خان کے ساتھ ممبئی پولیس کا ایک دستہ بھی موجود تھا۔

مزید پڑھیں:سدھو موسے والا کے قتل کے بعد سلمان خان کی سیکیورٹی سخت کردی گئی

سلمان خان کے گھر کے باہر اس ہجوم اور شور و غل نے شارپ شوٹر کو واپس جانے پر مجبور کر دیا تاہم رپورٹس میں یہ نہیں بتایا گیا کہ بھارتی حکام کو اداکار کے قتل کی معلومات کس نے دیں؟۔

Related Posts