کراچی : فضائی حادثات کے پیش نظر حکومت نے ایئرپورٹس کے اطراف بلند و بالا عمارتوں کی تعمیر خصوصی اجازت سے مشروط کردی، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
ملک بھر میں ایئرپورٹس کے اطراف قواعد و ضوابط سے ہٹ کر عمارتوں کی تعمیر کے معاملے پرقواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر ہونے والی کارروائی کے حوالے سے حکومت پاکستان نے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
گزٹ کے بعد کیبنٹ سیکرٹیریٹ ایویشن ڈویژن نے باضابطہ جاری کیا جس میں ائیرپورٹ رن وے کے پندرہ کلومیٹر اطراف کثیر منزلہ عمارتوں کی تعمیر کے لیے اصول وضع کئے گئے ہیں۔،
ائیرپورٹس سے ملحقہ علاقوں میں کثیر منزلہ عمارت یا ٹاور لگانے سے قبل سی اے اے،پاک فضائیہ سمیت فریکوینسی ایلوکیشن بورڈ سے منظوری لازمی قرار دیدی گئی ہے، ایئرپورٹس کے اطراف ایک سو میٹر سے بلند عمارتوں کی تعمیر کے لئے طیاروں کے تحفظ پر مبنی قواعد پر عملدرآمد بھی لازم ہو گا ۔
متعلقہ فورم کی سفارش پر ڈی جی سی اے اے کو قواعد و ضوابط میں نرمی پر مبنی اجازت نامہ جاری کرنے کا اختیار بھی تفویض کیاگیا، ائیرپورٹ کی قریبی عمارتوں پردن اور رات کے لیے مناسب نشانات اور روشنی کے انتظامت بھی لازمی قرار کردیا گیا ،ڈائریکٹر جنرل سی اے اے مقرر کردہ معیارسے ہٹ کر بنائی گی عمارتوں کے خلاف کارروائی کا مجاز ہوں گے۔