سپہ سالار کی تعیناتی پر نومبر میں مشاورت کا آغاز ہو گا، وزیر دفاع

تازہ ترین

تازہ ترین

سپہ سالار کی تعیناتی پر نومبر میں مشاورت کا آغاز ہو گا، وزیر دفاع
سپہ سالار کی تعیناتی پر نومبر میں مشاورت کا آغاز ہو گا، وزیر دفاع

لندن:وزیر دفاع خواجہ آصف نے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر نومبر میں مشاورت کا آغاز ہو گا، آرمی چیف کی تعیناتی آئین اور قانون کے مطابق ہوگی، اہم تعیناتی کو سیاسی ایشو نہیں بنانا چاہیے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے سربراہ نواز شریف جلد واپس آئیں گے، انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم کو کل واپس آنا ہے تو میں چاہوں گا آج واپس آجائیں، ان کے ساتھ انصاف ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سپہ سالار کی تعیناتی پر وزارت دفاع، جی ایچ کیو اور وزیراعظم مشاورت کرتے ہیں، الیکشن کا انعقاد مقررہ وقت پر کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:وزیر اعظم شہباز شریف اقوامِ متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کل شرکت کریں گے

خواجہ آصف نے کہا کہ تحریک انصاف اور عمران خان ادارے سے مداخلت چاہتے ہیں، عمران خان پہلا سیاسی لیڈر اور پی ٹی آئی پہلی سیاسی جماعت ہے جو چاہتے ہیں ادارہ مداخلت کرے۔

Related Posts