فواد چوہدری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلیے مقرر

تازہ ترین

تازہ ترین

فواد چوہدری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلیے مقرر
فواد چوہدری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد:سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے خلاف عدلیہ مخالف بیانات پر توہین عدالت کی درخواست ہائیکورٹ نے سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے خلاف ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار کل درخواست پر سماعت کریں گے۔

درخواست کے ساتھ فواد چوہدری کے مختلف بیانات کا ٹرانسکرپٹ بھی منسلک کیا گیا ہے،وکیل سلیم اللہ خان نے ذاتی حیثیت میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ فواد چوہدری کے خلاف توہین آمیز بیانات کی وجہ سے توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

مزید پڑھیں:پاک فوج میں چیئرمین پی ٹی آئی کے بیان پر شدید غم و غصہ ہے،آئی ایس پی آر

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری نے ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کے خلاف توہین آمیز بیان دیا،سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کو توہین عدالت میں سزا ممکن نہیں کیونکہ وہ ایک پاپولر لیڈر ہیں۔

Related Posts