وزیراعظم کی عدلیہ کے خلاف متنازع تقریر کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر

تازہ ترین

تازہ ترین

Imran khan
وزیراعظم کی عدلیہ کے خلاف متنازع تقریرکےخلاف درخواست سماعت کےلیےمقرر

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی عدلیہ کے خلاف متنازع تقریر کا کیس سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں سمیع اللہ خان ایڈووکیٹ کی جانب سے درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے کیوں کہ عمران خان کی تقریر توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ 18 نومبر کو عمران خان کی تقریر میں اعلی عدلیہ کو اسکینڈلائز کرنے کی کوشش کی گئی جب کہ تقریر کے متنازعہ حصہ کا ٹرانسکرپٹ درخواست کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: توہینِ عدالت کیس میں وفاقی وزیر غلام سرور اور فردوس عاشق اعوان کی معافی قبول

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی عدلیہ کے خلاف متنازع تقریر کا کیس سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کل بروزمنگل کو درخواست پر سماعت کریں گے۔

Related Posts