لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نوجوان لڑکوں کو منتخب کر کے تجربہ کیا جارہا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد نے کہا کہ اچھی پرفارمنس کیلئے سلیکشن میں تسلسل آنا ضروری ہے۔تاکہ مزید اچھا ٹیلنٹ سامنے آسکے۔
انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کے لیے نوجوان لڑکوں کو منتخب کر کے تجربہ کیا جارہا ہے۔ ہم نے آسٹریلیا کی مشکل صورتحال میں ورلڈ کپ سمیت 3 سیریز جیتیں۔
مشتاق احمد نے کہا کہ کرکٹ میں صورتحال اکثر و بیشتر آپ کے خلاف ہوتی ہے تاہم خود اعتمادی کے ساتھ محنت، فٹنس اور کارکردگی میں تسلسل بھی ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس بہترین کوچنگ پینل ہے اور نوجوان کھلاڑیوں کو کوچز کے تجربے سے سیکھنا چاہیے۔