متنازع فلم جوائے لینڈ آج ملک کے مختلف سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
حکام کی جانب سے فلم پر پابندی عائد کیے جانے کے بعد متنازع فلم ’جوائے لینڈ‘ پاکستان کے کچھ حصوں میں سینما گھروں میں آج ریلیز ہورہی ہے۔
واضح رہے کہ فلم کو اگست میں ریلیز کیا جانا تھا، تاہم فلم میں قابل اعتراض مواد کی وجہ سے اس پر پابندی لگادی گئی تھی۔
صائم صادق کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے نوجوان پر مبنی ہے جو ایک ٹرانسجینڈر کے عشق میں مبتلا ہوجاتا ہے۔
ایک اسلامی ریاست ہونے کے ناطے یہ کہانی پاکستانی حکومت کے لیے انتہائی حساس دکھائی دیتی تھی، جس نے تحریری شکایات موصول ہونے کے بعد گزشتہ ہفتے فلم کا سرٹیفیکیشن منسوخ کردیا تھا، تاہم دو روز قبل سنسر بورڈ کی نظرثانی کمیٹی نے بعد ازاں درخواست میں ترمیم کے ساتھ فلم کو کلیئر کردیا تھا۔
کیا نیٹ فلکس کی نئی ترک فلم ’ڈونٹ لیو‘ دیکھنی چاہیئے؟
وفاقی حکومت کی جانب سے صائم صادق کی فلم جوائے لینڈ پر سے پابندی ختم کرنے کے فیصلے کے 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں حکومت پنجاب نے فلم کے پروڈیوسر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس فلم کی صوبہ پنجاب کے دائرہ اختیار میں نمائش نہیں کرسکتے۔
واضح رہے جوائے لینڈ کانز فلم فیسٹیول میں انعام جیتنے والی پہلی پاکستانی فیچر فلم ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








