کور کمانڈرز کانفرنس، پاک فوج تمام خطرات سے ملک کے دفاع کیلئے تیار ہے۔آرمی چیف

تازہ ترین

تازہ ترین

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور کمانڈرز کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج ہر قسم کے خطرات سے ملک کے دفاع کیلئے تیار ہے۔ کور کمانڈرز نے ایٹمی کمانڈ اینڈ کنٹرول اسٹرکچر پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق آرمی  چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرِ قیادت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں ملک کی اندرونی و بیرونی سکیورٹی صورتحال کاجائزہ لیاگیا۔آئی ایس پی آر نے کور کمانڈرز کانفرنس کی کارروائی کا احوال جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:

کیپٹن صفدر کی اعتزاز احسن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ  کورکمانڈرزکانفرنس میں سیلاب کے بعدریلیف اور بحالی کےکاموں کاجائزہ لیاگیا اور سندھ، بلوچستان میں سیلاب کے بعد کی صورتحال پر غور ہوا جب کہ شرکا نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کاموں میں سول انتظامیہ کی مدد کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کورکمانڈرز کانفرنس میں ایٹمی کمانڈاورکنٹرول اسٹرکچر پر کور کمانڈرز نے مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایٹمی ہتھیاروں سے لیس اور ذمہ دار ملک ہے۔ ہم نے ایٹمی سکیورٹی کی مضبوطی کیلئے تمام ضروری اقدمات اٹھائے۔ 

کور کمانڈرز کانفرنس میں کہا گیا کہ ملک کے اسٹریٹجک اثاثوں کے سکیورٹی انتظامات بھرپور ہیں۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج ہر قسم کے خطرات سے ملک کے دفاع کے لیے تیار ہے۔

Related Posts