ارجنٹائن کے مشہورفٹبالر دیبالا اور گرل فرینڈ میں بھی کورونا کی تصدیق

تازہ ترین

تازہ ترین

ارجنٹائن کے مشہورفٹبالر دیبالا اور گرل فرینڈ میں بھی کورونا کی تصدیق
ارجنٹائن کے مشہورفٹبالر دیبالا اور گرل فرینڈ میں بھی کورونا کی تصدیق

اٹلی: مشہور کلب یوونٹس کی نمائندگی کرنے والے ارجنٹینا کے مشہور فٹبالر پاؤلو دیبالا اور ان کی گرل فرینڈ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔ان دونوں نے اپنا ٹیسٹ کروایا جس میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

ارجنٹائن کے مشہور فٹبالر دیبالا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرکورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کا انکشاف کیا۔جس کے بعد ان کے چاہنے والوں نے ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ ان دنوں پوری دنیا کے بیشتر ممالک میں کورونا وائرس کی وباء تیزی سے پھیل رہی ہے جس کے باعث بڑے بڑے ترقی یافتہ ممالک نے بھی اپنے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں۔

Related Posts