کراچی: ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1758 ہوگئی جب کہ وائرس سے24 افراد جاں بحق اور 53 صحت یاب ہوچکے ہیں۔
وفاقی وزیر صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 119 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد1758 ہوگئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ 4 مریض زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد ملک بھر میں اس وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 24 ہوگئی ہے جب کہ 11 افراد کی حالت تشویشناک ہے اور 53 صحتیاب ہوچکے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








